بلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان کار ریلی

بلجیئم(پی پی آئی)بلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان کار ریلی کا اہتمام معروف سیاحتی مقام اٹومیئم اسکوائر پر کیا گیا۔اس کار ریلی کا اہتمام ای یو پاک بلجیئم فیڈریشن کے صدر چوہدری زاہد رضا بھدر نے کمیونٹی رہنما سردار صدیق خان اور ہم ہیں پاکستان آرگنائزیشن بلجیئم کے صدر فرید خان کے مشترکہ تعاون سے کیا۔پی پی آئی کے مطابقکار ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، شہدائے افواجِ پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر اٹھا کر اٹومیئم اسکوائر کی مختلف شاہراہوں پر افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔کار ریلی میں بلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں اور دیگر سیاسی اور سماجی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Next Post

دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کیلئے نسل پرستی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئی

Sun Jul 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کیلئے نسل پرستی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئی۔مذہبی ہم آہنگی کونسل اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق برلن میں قائم غیر سرکاری تنظیم الائنس اگینسٹ اسلامو فوبیا اینڈ مسلم ہوسٹلٹی نے جرمنی میں گزشتہ سال 898مسلم […]