کراچی (پی پی آئی)پاک فضائیہ کے ہیرو کا88 واں یوم پیدائش6 جولائی کو منایا گیاپی پی آئی کے مطابق ایم ایم عالم کے 24 ویں یوم پیدائش پر ان کے مداحوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔۔اس سلسلے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں ایم ایم عالم کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایم ایم عالم کا صل نام محمودعالم تھاوہ 6جولائی1935 کو کلکتہ میں پیداہوئے ایم ایم عالم1952میں پاکستان ائیرفورس میں شامل ہوئے 1965کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاز پر ایک ڈاک فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے جن میں چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طورپر دشمن کے نو طیارے مار گرائے اور دوطیاروں کو نقصان پہنچایا اس کارنامے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات کا اعزاز عطاکیا گیا ایم ایم عالم18 مارچ2013 کو کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
Next Post
جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی
Thu Jul 6 , 2023
لاہور (پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے اپنے فلیٹ میں سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی ہے تاہم انہوں نے خودکشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایک تحریر چھوڑی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے […]
