ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں موٹر سائیکل بم دھماکا، سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ موبائل تھی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس کی موبائل تھی۔پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل کے اندر موجود اہلکاروں کو شیشے کے ٹکڑے لگے ہیں، تمام اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔