کراچی (پی پی آئی)منگھوپیر میں نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد اہلخانہ نے لاش تھانے کے باہر رکھ کر احتجاج اور مظاہرہ کیا، عباسی شہید اسپتال میں مرنے والے شخص کے رشتے دار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئیکہا کہ ہاشم اور اس کا دوست پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔مرنے والا ہاشم 15 سے زائد سال سے دبئی میں مقیم تھا اور شادی کیلئے کراچی آیا تھا، مقتول کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔مقتول واپس جانے سے قبل شاہ نورانی کے مزار پر دوست کے ساتھ زیارت کے لیے گیا تھا، واپس آتے ہوئے نہ رکنے پر پولیس نے دونوں پر فائرنگ کی۔دوسری جانب پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس موبائل کھڑی تھی، موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہیں رکے۔پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے پیچھا کرنیکے بعد موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والی پولیس موبائل کس تھانے یا محکمے کی تھی اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
Next Post
سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد قتل
Thu Jul 13 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد قتل ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق مقتولین اپنے کیس میں پیشی کیلئے سیشن کورٹ آئے تھے،ملزمان تعاقب کرتے ہوئے عدالت پہنچ گئے اور فائر کھول دیئے، ملزموں کی فائرنگ سے خاتون اور ساتھ آیا شخص موقع […]
