اسلام آباد(پی پی آئی) سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد قتل ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق مقتولین اپنے کیس میں پیشی کیلئے سیشن کورٹ آئے تھے،ملزمان تعاقب کرتے ہوئے عدالت پہنچ گئے اور فائر کھول دیئے، ملزموں کی فائرنگ سے خاتون اور ساتھ آیا شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ملزموں کی جانب سے 9فائر کئے گئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کو تھانہ اسلام پور منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔
Next Post
جنوبی پشتون خوامیں بڑھتی بے روزگاری تشویش نا ک ہے:محمود اچکزئی
Thu Jul 13 , 2023
کوئٹہ (پی پی آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ” محمود خان اچکزئی” نے کہا ہے۔کہ جنوبی پشتون خواہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور مسائل کا انبار تشویش ناک ہے۔ اور جو لوگ غربت کے ماروں کی خدمت کرتے ہیں۔ وہ عظیم لوگ ہوتے ہیں۔ پی پی آئی […]
