کوئٹہ (پی پی آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ” محمود خان اچکزئی” نے کہا ہے۔کہ جنوبی پشتون خواہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور مسائل کا انبار تشویش ناک ہے۔ اور جو لوگ غربت کے ماروں کی خدمت کرتے ہیں۔ وہ عظیم لوگ ہوتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی شخصیت ” نعمت اللہ ظہیر “سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. نعمت ظہیر نے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اللہ تعالی اس قوم کی حالت نہیں بدلتی جو خود اپنی حالت بدلنے کی جدوجہد نہ کرے۔ لہذا حالت بدلنے کی جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا۔کہ ہمیں “زئی” اور “خیل” کی سوچ کو چھوڑ کر اجتماعیت کے نظریہ کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے پشتونخوا بلڈ بینک سے تعاون کو سراہا اور انہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن ا کی خدمات سے آگاہ کیا۔
Next Post
متوفی بیمہ دارکا ای او بی آئی پسماندگان پنشن کیس 5روز میں نمٹانے کاحکم
Thu Jul 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے ادارہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرتے ہوئے بزرگ و معذور بیمہ دار افراد کے لئے پنشن منظوری کے موجودہ فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے پنشن کی فوری منظوری کے لئے جدید اور سبک […]
