سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم

لاہور(پی پی آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی منظوری کے بعد یہ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں مقید گیارہ ملزم بچوں نے جمعرات کے روز ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہلخانہ کے ساتھ بات کی۔ محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں ویڈیو کال کا سلسلہ پورے پنجاب میں شروع کر دیا جائے گا۔ سنٹرل جیل اور کیمپ جیل میں ویڈیو کال کیلئے پندرہ پندرہ سسٹم لگا دئیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہونے پر اگلے ماہ تمام جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔