جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ پھر مور

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، احتساب عدالت نے فیصلے کے لیے 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔عدالتی عملے نے کہا کہ 4 اگست کو نیب آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عبدالصمد داؤد اور چوہدری محمد اسلم ملزمان شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جبکہ شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللّٰہ شاہد نے نیب آرڈیننس کے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی۔