جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد،پنڈی میں مون سون بارش کے شدید اسپیل سے متعدد علاقے زیرآب

 اسلام آباد/ راولپنڈی (پی پی آئی)جڑواں شہروں میں مون سون بارش کے شدید اسپیل سے متعدد علاقے زیرآب آگئے۔ گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چکلالہ 110 اور کچہری 79 ملی میٹر بارش ہوچکی، اسلام آباد میں بوکرہ میں 138 اور گولڑہ 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ زیرو پوائنٹ 98 اورسید پور میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔