نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداکارہ زارا نور عباس اولاد میں شوہر جیسی خصوصیات کی خواہاں

 کراچی (پی پی آئی)ڈرامہ سیریل عہد وفا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اولاد میں شوہر جیسی خصوصیات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ زارا نور نے کہا کہ جب بھی مستقبل میں میری اولاد ہوگی، میں یہ چاہوں گی کہ اس کے اندر بالکل اپنے والد جیسی پیاری سی مسکراہٹ ہو، خصوصاً ایک اچھے سے دل کا مالک بھی ہو۔یاد رہے کہ اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباسی 2017میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسد صدیقی خود رشتہ لے کر زارا کے گھر گئے تھے جبکہ اس موقع پر سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین بھی موجود تھے۔ پی پی آئی کے مطابق زارا اور اسد کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں سامنے آئی تھیں تاہم بدقسمتی سے ان کا بچہ پیدائش کے چند روز بعد ہی انتقال کر گیا تھا۔