نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ9 مئی کے حملہ آور جتھے کو ملکی سیاست میں نہیں دیکھ رہا:رانا ثنا اللہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کرنے والے جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا۔ پی پی آئی کے مطابق  وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ایک ایسا بندہ ہونا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔انہوں نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے، 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہو سکتے ہیں، چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک ہی دن ہوگا۔