سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائدمیں چاول،گھی، چنا،مصالحہ،چینی کی خریداری میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)محرم الحرام شروع ہوتے ہی شہر قائدمیں چاول،گھی، چنا،مصالحہ جات،چینی کی خریداری میں تیزی آگئی ہے۔محرم الحرام کے دوران نذرو نیاز کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے۔شہربھر میں نیاز کی خاطرآرڈر پر یومیہ ہزاروں دیگیں  حلیم و بریانی کی تیار کی جارہی ہی جس کے باعث چاول،گھی، چنا،مصالحہ جات،چینی، پیاز،ادرک،لہسن،ٹماٹر وغیرہ کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی دکاندار اشیا کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق7محرم الحرام کے بعد ان اشیاکی طلب اور قیمتوں میں بھی میں بے تحاشہ اضافہ ہو جائے گا۔