پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی بھتیجہ جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی اسلم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ان کے بھائی  اکرم ابڑو اور بھتیجے  شہریار ابڑو جان کی بازی ہار گئے  جبکہ 45 سالہ عبداللہ ابڑو اور 40 سالہ ارشاد پنہور زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ نے کہاہے کہ گاڑی میں جیکب آباد کے ایم پی اے اسلم ابڑو کی فیملی سوار تھی، فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل  کیا گیا تو ان میں سے 2 اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جان کی بازی ہار گئے۔

Next Post

شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

Wed Jul 26 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل، پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کے جملے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔پی پی آئی کے مطابق شیریں مزاری کی ای سی ایل، پی این آئی ایل […]