خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی شاہراہ ایک بار پھر بند

سبی/ڈھاڈر(پی پی آئی)بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ ایک بار پھر بند ہوگئی، پنجرہ پل کے مقام پرعارضی راستہ پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ پنجرہ پل ٹوٹنے کے باعث بند ہے تاہم عارضی راستہ 5 روز بند ہونے کے بعد کل چند گھنٹے کیلئے کھولا گیا تھا۔قومی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ سیلابی پانی میں ڈوبنے کے باعث ایک بار پھر بند ہوگئی، بلوچستان کا سندھ اور پنجاب سے رابطہ ٹوٹ گیا۔قومی شاہراہ کی بندش سے مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔بولان میں شدید بارشوں کی وجہ سے پنجرہ پل پر سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مسافر ٹرانسپورٹرز سفر سے گریز کریں۔