کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس کا افتتاح آج ہوگا

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس کا افتتاح  جمعہ 4اگست کو کیا جائے گا۔آزادجموں وکشمیر کے صدر اور یونیورسٹی کے چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کیمپس کا افتتاح کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کی حکومت کے اعلیٰ حکام، سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ ایشیاکے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعودالشماری بھی شرکت کریں گے۔ کنگ عبداللہ کیمپس کی تعمیر کیلئے مالی معاونت کی منظوری 2005 کے زلزلے کے بعد سعودی فرمانرواکنگ عبداللہ بن عبدالعزیزنے دی تھی۔دس ار ب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کیمپس میں 20سے زیادہ تعلیمی شعبہ جات کی عمارات تعمیر کی گئی ہیں۔طلباو طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ ہاسٹلز، اساتذہ کیلئے فیکلٹی ہاسٹل، آڈیٹوریم،وسیع لائبریری، جدید سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز، جمنازیم، انڈورگیمزکی سہولیات کے علاوہ وسیع پارکنگ ایریابھی موجود ہ ہے۔