ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں گیس کی بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں گیس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت گیس بند رہتی ہے یا پھر پریشر کم کردیا جاتا ہے۔اولڈ سٹی ایریا، نارتھ کراچی سمیت درجنوں بستیوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے گیس کی فراہمی بند رہی جس سے علاقہ مکین پریشان ہوئے اور کھانوں کی تیاری  میں انھیں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی پی آئی کے مطابق     شہر قائد کے اولڈ سٹی ایریا، نارتھ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے سے گیس کی بندش کے سبب وہاں کے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، گھر کی خواتین کو ناشتے اور کھانوں کی تیاری کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاقہ مکین نے اس حوالے سے بتایا کہ نارتھ کراچی کے کچھ علاقوں میں 12 بجے گیس بحال کی گئی تاہم گزشتہ کئی گھنٹوں سے گیس کی فراہمی بند تھی جس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ترجمان ایس ایس جی سی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کی رات ساڑھے 9 بجے تک کام مکمل کر لیا گیا تھا، گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہیایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ یومیہ لوڈ مینجمنٹ کے مطابق گیس سپلائی بند ہوئی جو آج صبح دوبارہ شروع ہوگئی، ایس ایس جی سی سسٹم میں صبح 11 بجے کے قریب انتہائی کم پریشرکی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی۔