سعودی وفد کا سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دورہ پاکستان

 اسلام آباد (پی پی آئی)سعودی وفد نے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا، اعلیٰ سطح کے سعودی وفد نے پاکستان میں مصروف وقت گزارا،سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید عبدالکریم الخیرج کی سربراہی میں وفد  کوکونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، پی پی آئی کے مطابق سعودی وفد کے ارکان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وفد نے مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے مفادات اور تجاویز سے آگاہی دی،دونوں ممالک کے فریقین نے باہمی تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی وفد نے آرمی چیف کے ساتھ مختلف امور اور برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی،سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ میٹنگ میں شرکت کرنا انتہائی خوش آئند رہی۔

Next Post

مری میں موسلادھار بارش سے موسم دلفریب, ماحول مزید پرکیف

Thu Aug 10 , 2023
 مری/اسلام آباد/ راولپنڈی(پی پی آئی)مری میں موسلادھار بارش سے موسم دلفریب ہو گیا،سیاحوں کی کثرت دیکھنے میں آئی۔پی پی آئی کے مطابق مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے پہاڑوں اور وادیوں میں درختوں سمیت ہر شے دھل گئی اور ماحول مزید پرکیف ہو گیا۔جڑواں شہروں اسلام […]