سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا بڑھتا رحجان، خوبصورت نظر آنے کیلئے نہایت مہنگے ٹریٹمنٹس

کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے خدوخال تبدیل کر کے کسی اور جیسا خوبصورت دکھنے کے لیے نہایت مہنگے ٹریٹمنٹس کروانے لگے ہیں۔پْر کشش نظر آنے کی دوڑ میں صاحب حیثیت لوگ دھڑا دھڑ کاسمیٹک سرجریز کرا رہے ہیں، پی پی آئی کے مطابق متوسط طبقے والے ناتجربہ کار ڈاکٹروں اور سستے بیوٹی پارلرز کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں جبکہ غریب ان سرجریز کے زریعے خوبصورت ہونے کے خواب سجا رہے ہیں۔ پاکستان  میں کاسمیٹک سرجریز کا رواج ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے، جس کی ایک وجہ اس علاج کا سستا ہو کر متوسط طبقے کی پہنچ میں آنا بھی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھ کر بہت سے بیوٹی پارلرز اور غیر تربیت یافتہ ڈاکٹرز معصوم لوگوں کو نہ صرف بیوقوف بنا رہے ہیں بلکہ بہت سی متعدی بیماریاں بھی پھیلا رہے ہیں۔ھزجث