شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عطا قریشی کی اہلیہ پر حملہ، سابق وزیر بلوچستان سمیت 5 افراد ملزمان نامزد

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان ہاؤس میں سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کی اہلیہ پر حملہ کیس میں سابق وزیر بلوچستان حاجی طور خان سمیت 5 افراد کو ملزمان نامزد کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مقدمہ میں سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کی بیوہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ بیٹے کے ہمراہ بلوچستان ہاؤس میں رہتی ہیں، گزشتہ روز 5 افراد زبردستی  داخل ہوئے، ملزمان نے میرے بیٹے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔مرحوم کی اہلیہ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیں، میرا پہلے بھی ایک بیٹا قتل ہوچکا ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔مقدمہ کے اندراج کے بعد سیکرٹریٹ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔