کراچی (پی پی آئی)ملک میں بڑھتی دہشتگردی کے پیش نظرسندھ پولیس آئندہ عام انتخابات اور عوامی اجتماعات میں اہم سیاسی شخصیات اور وی وی آئی پیز کے خطاب کے دوران فول پروف سیکورٹی کی فراہمی اور کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے بلٹ پروف روسٹرمز خرید نے پر غور کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیشے کے بنے بلٹ پروف روسٹرم کی قیمت 30لاکھ روپے سے زائدبتائی جاتی ہے،اس حوالے سے بتایاجاتاہے ان روسٹرمزکو صوبے کے مختلف اضلاع میں سپیشل برانچوں کے حوالے کیاجائے گا۔
Next Post
پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
Fri Aug 18 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا […]
