رانی پور کیس کی تحقیقات کیلئے قبرکشائی، کم سن فاطمہ کی لاش دوبارہ سپرد خاک

محراب پور(پی پی آئی)رانی پور کیس کی تحقیقات کیلئے خانواہن کے قریبی قبرستان میں قبرکشائی کے بعد کم سن ملازمہ کی لاش دوبارہ دفنا دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق قبر کشائی کے بعد کم سن ملازمہ فاطمہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا،پی پی آئی کے مطابق باڈی سے اعضا کے نمونے حاصل کر لئے گئے۔ 10 سالہ بچی کی باڈی نکالنے پر نارمل حالت میں تھی۔واضح رہے کہ رانی پور میں مقامی پیر کے گھر کام کرنیوالی ملازمہ مبینہ تشدد سے موت کے منہ میں چلی گئی، اس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بغیر دفنایا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم اسد شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔

Next Post

پاکستانی تصور کی جانے والی 6شخصیات بھارتی شہریت کی حامل

Sat Aug 19 , 2023
نئی دہلی/ اسلام آباد (پی پی آئی)عوام اپنی پسندیدہ سلیبرٹیز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہیں لوگ پاکستانی تصور کرتے ہیں لیکن وہ دراصل بھارتی شہریت کے حامل ہیں۔ان کی فہرست انڈیاڈاٹ کام نے شیئرکی ہے۔جوگندرناتھ منڈل […]