پاکستانی تصور کی جانے والی 6شخصیات بھارتی شہریت کی حامل

نئی دہلی/ اسلام آباد (پی پی آئی)عوام اپنی پسندیدہ سلیبرٹیز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہیں لوگ پاکستانی تصور کرتے ہیں لیکن وہ دراصل بھارتی شہریت کے حامل ہیں۔ان کی فہرست انڈیاڈاٹ کام نے شیئرکی ہے۔جوگندرناتھ منڈل کا شمار پاکستان کے بانیوں میں ہوتا ہے، وہ پاکستان کے پہلے وزیرقانون تھے۔پی پی آئی کے مطابق     بانیِ پاکستان محمد علی جناح نے پاکستان کی  دستور ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت  بھی ان ہی سے کرائی تھی لیکن 1950میں وہ بھارت واپس چلے گئے تھے۔ جوگندر ناتھ منڈل، بنگال کے ایک قصبے باقر گنج میں کسانوں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔  پاکستان کی آزادی کے بعد بیگم پارہ نے ممبئی میں ہی سکونت اختیار کرلی، انہیں بالی ووڈ کی پہلی بولڈ اداکارہ سمجھاجاتاہے، وہ ’ساوریا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ بالی ووڈ کی اس  لڑکی نے 1940–50 کے درمیان بہت سی فلموں میں کام کیا۔بیگم پارہ کا تعلق ایک پنجابی خاندان سے تھا اور بچپن کا نام پارہ حق تھا۔ ان کا کنبہ علی گڑھ میں رہتا تھا اور والد راجستھان  بیکانیر میں چیف جسٹس تھے۔پی پی آئی کے مطابق     ساحر لدھیانوی معروف شاعروں میں سے ایک ہیں جن کے کام سے ہندی سینما بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکااور بعد میں وہ لاہور منتقل ہوگئے تھے لیکن 1949 میں واپس بھارت کی راہ لی۔بھارت میں بطور گلوکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے عدنان سمیع دراصل پاکستانی شہری ہیں لیکن 2016میں عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت ترک کردی اور بھارتی شہریت ملنے پر اس وقت کے وزیراعظم نریندرا مودی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ فیصل قریشی پاکستان کے ایک پروفیشنل گالفر ہیں جنہوں نے ساٹھ کی دہائی میں بھارتی گالف پلیئر نونیتا لال سے شادی کرلی تھی۔استاد بڑے غلام علی معروف گائیک تھے، ان کا تعلق پٹیالہ گھرانے سے تھااور وہ پنجاب کے ضلع قصور میں پیدا ہوئے تھے

Latest from Blog