شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے نے 11 طیارے گراؤنڈ کردیے، 3 ناقابلِ مرمت قرار

کراچی (پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے 3 بوئنگ 777 طیاروں سمیت 11 ہوائی جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا کیونکہ ادارے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کے قریب طیاروں کو چلانے والی پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ 3 سال سے اسپیئر پارٹس کی خریداری میں بھی شدید مشکلات  درپیش ہیں۔ان میں سے 3 بوئنگ 777 طیاروں میں سے 2 کو 2020 میں اور ایک کو 2021 میں گراؤنڈ کیا گیا تھا، 5 اے-320 طیارے بھی گراؤنڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 2 طیارے 2021 میں اور 3 طیارے 2023 میں گراونڈ کیے گئے، علاوہ ازیں پی آئی اے نے 3 اے ٹی آر طیارے بھی گراؤنڈ کیے جن میں سے پہلا 2020، دوسرا 2022 اور تیسرا 2023 میں گراونڈ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق  پی آئی اے کے بیڑے میں 31 طیارے شامل ہیں اس وقت بقیہ 20 طیاروں کے ساتھ فعال ہے اور  فلائٹ آپریشن جاری ہے۔پی آئی اے کی ویب سائٹ کے مطابق 19 ممالک پر مشتمل پی آئی اے کا نیٹ ورک ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا تک پھیلا ہوا ہے۔