سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے چھاپہ

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ رہنما تحریک انصاف زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، کک بیکس اور خورد برد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق  وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔۔زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد تک کمیشن لیا۔ زرتاج گل  کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈی جی خان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔  لیکن زرتاج گل گھرپر موجود نہیں تھیں، واضح رہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے 10سابق وزراکے ڈپلومیٹک پاسپورٹس منسوخ/ غیر فعال کر دیئے تھے جن میں زرتاج گل بھی شامل ہیں۔

Latest from Blog