سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب وین اور ٹرک کے درمیان تصادم، 7 مسافر جاں بحق

ٹھٹھہ(پی پی آئی)ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب ملاکتیار پل پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھرک میں قومی شاہراہ پر حیدرآباد سے آنے والی مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین، 4 مرد اور ایک لڑکی جاں بحق جب کہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نیبتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جھرک کے ہسپتال پہنچایا گیا۔ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جب کہ شدید زخمیوں کو حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایدھی ایمبولینس اور 1122 ایمبولینس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔