کراچی میں لسبیلہ چوک پردھماکہ سے خوف و ہراس،8 افراد زخمی، دکانیں منہدم

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک کے قریب نالے میں گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نالے پر قائم دکانوں کو نقصان پہنچا اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق دھماکے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی ہونے والوں کی شناخت نصیر الدین ولد محمد اکبر عمر23سال، عثمان ولد محمد یونس عمر20سال، خرم ولد غلام سرور عمر22سال، لال محمد ولد محمد مسکین عمر35سال، محمد اعجاز ولد فرمان عمر24سال، حفیظ ولد علی رحمان عمر23سال، منصور علی ولد محمد خان عمر40سال اور عارف ولد ریاست عمر38سال کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں دکانوں میں موجود سامان نالے میں جا گرا۔

Next Post

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں متبادل بندوبست کئے بغیر کیبل کار سروس بند

Fri Aug 25 , 2023
خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کے بعد صوبہ کے کئی علاقوں میں متبادل بندوبست کئے بغیرکیبل کار سروس بند کرائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق تحصیل میونسپل انتظامیہ نے بالاکوٹ میں بمپورہ، بولی اور گڑھی حبیب اللہ کے پہاڑی علاقوں میں تین نجی کیبل کاروں کو یہ […]