سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قلیل مدتی مہنگائی بدستور 25 فیصدسے زائدڈ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)قلیل مدتی مہنگائی 25 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 25.34 فیصد ہو گئی، جس کی وجہ چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایک پورٹ میں جس کی تصدیق سرکاری اعداد و شمار  سے بھی ہوتی ہے، بتایا گیا ہے کہ قلیل مدت مہنگائی گزشتہ ہفتے کے 27.57 فیصد کے مقابلے میں کم رہی۔ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد بڑھی، جس کی پیمائش حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے کی جاتی ہے، اس میں گزشتہ 5 ہفتوں سے بڑھنے کا رجحان ہے۔روپے کی قدر میں کمی، مہنگا ہوتا پیٹرول، سیلز ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے سبب مہنگائی کا رجحان ہے۔آئی ایم ایف کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق رواں مالی سال کے لیے اوسط صارف قیمت انڈیکس (سی پی آئی) پچھلے سال کے 29.6 فیصد کے مقابلے میں 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔