نواز شریف کی واپسی سے قبل سوشل و الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور بھرپور مہم چلائی جائے گی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق عام انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ انتخابی مہم میں اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی، انتخابی مہم میں سابقہ چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز اور نوازشریف کے خلاف کی گئی سازش کو بے نقاب کریں گی نواز شریف اور مریم نواز اپنے ساتھ ہونے والی سازش کے پس پردہ محرکات کو سامنے لائیں گے۔مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رویہ اپنائیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور بھرپور مہم چلائی جائے گی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

Next Post

انتخابی گہما گہمی کا فقدان،سیاسی جماعتوں کی معنی خیز خموشی،نواز شریف کی واپسی موخر

Sat Aug 26 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں منتخب قومی اسمبلی اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو چکی ہے۔ اب نئی اسمبلی کے انتخاب کے لیے نئے الیکشنز کا انتظار ہو رہا ہے۔عام طور پر قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے الیکشن کی گہما گہمی ہوتی ہے لیکن اس بار بالکل ہی نہیں۔سیاسی مبصرین کہتے […]