میرپورخاص: مٹھراﺅ کےنال سے نکالے جانے والے واٹر کورسز کے خلا ف آباد گاروں کا احتجا ج اورشدےد نعرے بازی کی گئی۔میر پو ر خاص میں آباد گار فورم ڈاکٹر قمر ،بابو انور ،شکےل باجوہ اور دےگر درجنوں آباد گاروں نے احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ مٹھراﺅ کےنال سے نکلنے والی شاخےںراموار شاخ،بشٹان شاخ ،وڈےلو مائنز ،سانوری مائنز پرنارا کےنال افسران نے ناجائز واٹر کورس نکا لے ہوئے ہیں جو غیر قانونی ہیں ،انھوں نے بتایا کہ آر ڈی 155 پر ناجائز 6انچ پائپ لائن سے کنکشن دئےے جارہے ہیں، جس کے لیے ہم نے عدالت سے رجو ع کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ ناجائز فش فارم مالکان جھوٹے کاغذات دکھاکر پانی حاصل کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں اےکٹر فصلیں تباہ ہورہی ہےں اور انتظامےہ سندھ میں زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ،انھو ں نے حکومت کو تنبےہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اےسی ہی صورتحال رہی تو آبادگار اپنے احتجا ج کا دائرہ کار مزےد وسےع کردےں گے، جس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔
Next Post
ویرات کوہلی کرکٹ کے تمام ریکارڈز توڑدیں گے: کپیل دیو
Tue Mar 25 , 2014
کولالمپور: انڈین کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہاہے کہ نوجوان انڈین بیٹسمین ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڑ توڑ دیں گے ، اگر وہ انجری مسائل سے دوچار نہیں ہوئے تو ٹنڈولکر کے پورے کیرئر سے بہترین کارکردگی دکھائیںگے ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں لورئیس ورلڈ اسپورٹس ایوارڑ کی تقریب میں شرکت کے لیے […]
