ویرات کوہلی کرکٹ کے تمام ریکارڈز توڑدیں گے: کپیل دیو

کولالمپور: انڈین کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہاہے کہ نوجوان انڈین بیٹسمین ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڑ توڑ دیں گے ، اگر وہ انجری مسائل سے دوچار نہیں ہوئے تو ٹنڈولکر کے پورے کیرئر سے بہترین کارکردگی دکھائیںگے ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں لورئیس ورلڈ اسپورٹس ایوارڑ کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سابق ورلڈ چمپئین کپتان نے کہا کہ کسی شک و شبہ کے بغیر کہا جا سکتا ہے کہ کوہلی اتنے ریکارڑ ز قائم کر یںگے جتنے آج تک کسی اور نے قائم نہیں کئے ہوںگے ، ان کا کہناتھا کہ میں ان کا موازنہ کسی سے نہیں کرتا، کوئی دوسرا ڈان بریڈمین نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کوئی سچن ٹنڈولکر ہو سکتاہے لیکن کوہلی کے پاس قدرتی صلاحیت ہے جو 24سالہ نوجوان کے لیے بہت بڑی بات ہے ، اور ہو سکتاہے ٹنڈولکر سے بہتر ہوکیونکہ نئی نسل کو پچھلی سے بہتر کرنا ہوتا ہے۔ کپیل دیو نے مزید کہا کہ کوہلی نے ابھی تک اپنی صلاحیتیں دکھا دیں ہیں جو دوسروں سے مختلف ہیںاگر وہ اسی فٹنس کے ساتھ 32یا34سال کی عمر تک کھیلتے رہے تو وہ اس مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں ویون رچرڈز اور سچن ٹنڈولکر بھی نہیں پہنچ سکے تھے۔

Latest from Blog