اسلام آباد(پی پی آئی) سابق خاتون اول چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور- تفصیلا ت کے مطابق بشریٰ بی بی اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور انتظا پنجو تھہ کے ہمراہ نیب عدالت میں پیش ہوئیں، بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، ڈیوٹی جج نے سابق خاتون اول کی 5لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو 12 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
Next Post
ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
Tue Aug 29 , 2023
اکراچی(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان عبد الوقار اور سجاد نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر32سالہ شخص کو والد کے سامنے قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایاکہ گرفتار […]