ولہار اسٹیشن کا نام شہید کی مین حیدر علی سے منسوب

سکھر (پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے سکھر ڈویژن میں کی مین حیدر علی کی نائٹ پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت کی قربانی کوسراہتے ہوئے ولہار ریلوے سٹیشن کا نام تبدیل کرکے شہید حیدر علی رکھ دیا ہے،جب کہ شہید حیدر علی کا نام تمغہ شجاعت کے لیے بھی مجاز اتھارٹی کو بھیجا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق رواں سال یکم مارچ کو ولہار اور ماچھی گوٹھ کے درمیان بعض تخریب کار ریلوے پٹری اکھاڑنے کی کوشش کررہے تھے،اس کا ہتہ کی مین حیدر علی کو چلا تو وہ رات ڈیڑھ بجے موقعہ پر پہنچا،اوردہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی،جس پر اسے گولیاں مار کر شہیدکردیا گیاتھا۔

Next Post

 دنیابھرمیں پولیس سے تعاون کاعالمی دن آج منایا جائے گا

Wed Sep 6 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیابھرمیں پولیس سے تعاون کاعالمی د ن جمعرات کومنایا جایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 دسمبر 2022 کو یہ دن کے منانے کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ انٹرپول کے انٹرنیشنل کریمینل پولیس کمیشن (آئی سی پی سی)کی صد سالہ تقریبات کو یاد گاربنانے کے حوالے سے […]