کراچی (پی پی آئی)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مکینوں کے پراپرٹی ٹیکس میں ضافے پر سندھ ہائی کورٹ نے سی بی سی اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو رہائشیوں کے خلاف کوئی بھی زبردستی کارروائی کرنے سے روک دیا جنہوں نے عدالت میں 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے کچھ رہائشیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز راولپنڈی کے جاری کردہ خط کو مسترد کیا جائے، ان کا مؤقف تھا کہ اس طرح کے خط کے ذریعے غیر قانونی، حد سے زیادہ اور من چاہا ٹیکس لگایا گیا ہے جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈووکیٹ زہیم حیدر اور سی بی سی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ضمیر حسین عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کراچی (سی بی کے) کی جانب سے کوئی بھی حاضر نہیں ہوا اور بنچ نے دوبارہ سی بی کے کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ جنرل کو 20 ستمبر کو ہونے والی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ایک درخواست میں درخواست گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سعادت یار خان نے درخواست گزاروں کو جائیداد اور دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے چالان کے حوالے سے عبوری حکم امتناع کی استدعا کی۔
Next Post
پاکستان میں ہر5 منٹ بعد ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار، سالانہ 28 ہزار اموات
Thu Sep 7 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے پاکستان کا شمار بد ترین ممالک کی فہرست میں نمایاں ہے، اسی لئے مرحوم عبدالستار ایدھی نے تمام […]