بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے غیر ملکی جھنڈے اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت دے دی

ڈھاکا: بنگلہ دیشی کر کٹ بورڑ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران غیر ملکی ٹیموں کے جھنڈے لہرانے کی اجازت دے دی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے آئی سی سی کے دباﺅ پر شائقین کو غیر ملکی ٹیموں کے جھنڈے اسٹیڈیم میں لانے کی پابندی ہٹا دی اور اپنے پرانے سے موقف سے پیچھے ہٹ گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے واضح کر دیاہے کہ کسی بھی آفیشل نے شائقین پر جھنڈے لانے کی پابندی نہیں لگائی ہے، بورڑنے اپنا موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ شائقین کو ہدایت کی گئی تھی کہ اسٹیڈیم میں بڑے سائز کے جھنڈے نہ لہرائیں ، مخالف ٹیم کے خلا ف نعرے بازی اور نازیبا الفاظ استعمال نہ کریںلیکن ہمارے اس موقف کو غلط انداز میں پیش کر دیا گیا جس سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی۔

Next Post

افغانستان نے اسپورٹس کا آسکرز لورئس اسپرٹ آف اسپورٹس ایوارڑ جیت لیا

Thu Mar 27 , 2014
کولالمپور: افغانستان نے کرکٹ کے میدان میںتیزی سے ترقی کر نے اور پہلی بارایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے لئے کوالیفائی کر نے پرلورئس اسپرٹ آف اسپورٹس” کا ایوارڈ جیت لیا۔ افغانستان کی ٹیم نے اس کے علاوہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ اب ٹیسٹ نیشن سے باہر مضبوط ٹیموں میںان کا شمار […]