بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آئی پی ایل کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل کی دو فرنچائزوں چنائی سپر کنگ اور راجستھان رائلز پر پابندی عائد کرنے کی تجویزدی جبکہ بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن نے عدالت کو عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کر دی ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو معطل کرکے سنیل گواسکر کو عبوری صدر بنانے اور دو فرنچائزوں راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کو معطل کرنے کی تجویز دی اور کہاہے کہ دونوں فرنچائزوں کو رواں لیگ میں حصہ لینے نہ دیا جائے۔عدالت کی اس تجویز کے بعد آئی پی ایل کے رواںایڈیشن کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ہے ،جبکہ آئی پی ایل کے سابق سربراہ للیت مودی نے مطالبہ کیاہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن کو معطل کر دیاجائے ۔دوسری جانب سری نواسن نے عدالت کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے پیش کش کی ہے کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو نے کو تیار ہیں، سری نواسن نے فکسنگ معاملے کا فیصلہ آنے تک عہدے سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سسری نواسن کی جگہ سنیل گواسکر یا کسی سابق کرکٹر کو بورڑ کا قائم مقام صدر بنایا جائے، سپریم کورٹ نے تمام تجاویز کے جواب کے ساتھ بی سی سی آئی کو کل طلب کرلیا ہے ، بھارتی سپریم کورٹ کل عبوری حکم جاری کرے گا، جبکہ سماعت 16اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

Latest from Blog