آصفہ بھٹو بھی ٹک ٹاک اسٹار بننے کو تیار، اکاؤنٹ کے 252 صارف فالو ر

کراچی (پی پی آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ  ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیاہے۔ آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر  اپنے مداحوں کو  ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبردی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک بھی منسلک کیا۔پی پی آئی کے مطابق  آصفہ بھٹو کے حال ہی میں بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنے بھائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تصویر لگائی ہے جبکہ انکے اکاؤنٹ کو اب تک 252 ٹک ٹاک صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کے بائیو میں ’شہید محترمہ بے نظیر  بھٹو کی قابلِ فخر بیٹی، پولیو فری پاکستان کی سفیر‘ لکھا ہے۔

Next Post

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دستی بم کے حملے میں 2 افراد شدید زخمی

Mon Sep 11 , 2023
 کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دستی بم کے حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق  نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر 2 افراد پر دستی بم اچھالا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دونوں زخمی لہولہان ہو گئے۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آوروں […]