میرپورخاص: میرپورخاص سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سالانہ حج قراندازی کی تقریب میرپورخاص میں منعقد ہوئی۔ میرپورخاص سندھ بلڈنگ اتھارٹی کی جانب سے سالانہ قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی SBCA ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد تذمیر عاصم تھے ،تقریب میں قراندازی کے بعد حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق علی اور ظفر اللہ کے نام نکالے گئے ،اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے گھر میں آنے کی توفیق عطافرمائی، ہم اپنے ادارے کے بھی بے حد شکر گزار ہیںجو اس طرح کے مواقع اپنے ملازمین کو فراہم کر رہے ہیں ،اس موقع پر مہمان خصوصی تذمیر عاصم نے خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو حج کی سعادت نصیب فرمائے ،آخر میں خوش نصیبوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ۔
Next Post
دستگیر ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار ک اہتمام
Fri Mar 28 , 2014
میرپورخاص: انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہے ،نبی کریم ﷺ نے امت کو محبت اور بھائی چارگی کا جو درس عظیم دیا،اس پر عمل کرنے میں ہی ہماری بقاءہے ،اس امر کا اظہار دستگیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جناح ہال میرپورخاص میں منعقدہ سیمینار سے دستگیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سید محمد فخر عالم شاہ نے خطاب کرتے […]
