دستگیر ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار ک اہتمام

میرپورخاص: انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہے ،نبی کریم ﷺ نے امت کو محبت اور بھائی چارگی کا جو درس عظیم دیا،اس پر عمل کرنے میں ہی ہماری بقاءہے ،اس امر کا اظہار دستگیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جناح ہال میرپورخاص میں منعقدہ سیمینار سے دستگیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سید محمد فخر عالم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلاح و بقاءکیلئے ایک دوسرے کی ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ تخلیق کرنا چاہیے جس میں نہ تو فرقہ واریت ہو نہ قوم پرستی ہو اور نہ ہی تعصب ہو ،اس لئے دستگیر ویلفیئر خدمت انسانیت کے ساتھ ساتھ حب وطن ،حب ایمان کے جذبے کے تحت پورے ملک میں کام کر رہی ہے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ویلفیئر کے وائس چیئر مین محمد آصف صانبری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے لیکر اولیاءکرام تک سب نے خدمت انسانیت کا درس عظیم دیا ۔جبکہ ویلفیئر صدر ملک محمد صانبری کا کہناتھا کہ دستگیر ویلفیئر الحمداللہ دکھی انسانیت کی فلاح اور بقاءکے لیے عملی طور پر کام کر رہی ہے۔سیمینار سے صدر انجمن تاجران کھسک پورہ محمد امین میمن ،صدر انجمن تاجران اقبال روڈ نور الہیٰ نے بھی خطاب کیا ، سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور نمائندگان شہر نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور تمام نے یقین دھانی کروائی کہ ہم جان ومال اور وقت کے ساتھ دستگیر ویلفیئر کے ساتھ ہیں ۔

Latest from Blog