مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزادکشمیر کابینہ میں شامل وزراکو محکموں کی سپردگی کا معاملہ ہنوز زیر التوا ہے، وزراتوں کی تقسیم پر ڈیڈ لاک پانچ ماہ گزرنے کے باوجود برقرار ہے،اتحادی جماعتیں وزیر اعظم کی سرد مہری سے نالاں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلہ میں دو وزرا نے حلف اٹھا یا تھااتحادی جماعتوں کے دباو کے بعد پندرہویں آئینی ترمیم کے بعد مزید وزراکو کابینہ میں شامل کیا گیا تھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود وزراکو محکموں کے قمدان نہیں نہیں دئیے جا سکے ہیں۔
Next Post
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے
Sat Sep 16 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ وہ عمائدین سلطنت اور اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔پی پی آئی کے مطابقان کے ممکنہ و متوقع دورہ پنجاب کے انتظامی اورسیکورٹی انتظامات اورسیکورٹی کے لئے رینجرز کی تین کمپنیوں کی منظور ی دی گئی ہے۔