سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی ویزا درخواستوں میں 248 فیصد اضافہ

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سے امریکہ جانے والے خواہش مندوں کی ویزا درخواستوں میں سال 2022 میں 2021 کے مقابلے میں 248 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خیال رہے رواں ہفتے کراچی میں امریکی قونصل خانے کی طرف سے بھی کہا گیا تھا کہ امریکی ویزا کے لیے پاکستانی شہریوں کی درخواستوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔کراچی میں امریکی قونصل خانے کے مطابق ’ہم نے ہزاروں نان امیگرینٹ ویزا درخواستوں پر اپوائنٹمنٹس دینے کا عمل تیز کردیا ہے۔ جن 10 ہزار سے زائد درخواست گزاروں کو 2024 میں انٹرویوز کے لیے بْلایا گیا تھا ان کو اب 2023 میں انٹرویوز کے لیے نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق‘امریکی قونصل خانے کا کہنا تھا کہ ’25 ستمبر سے اْن افراد کی بھی درخواستیں وصول کی جائیں گی جو کہ انٹرویوز نہیں دینا چاہتے۔ ایسے شہریوں کی درخواستیں اس وقت ہی قابلِ قبول ہیں جب اْن کے پاس ماضی میں بھی امریکہ سفر کرنے سے متعلق ثبوت موجود ہوں گے۔‘