پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے بھی بڑھ گئے

کراچی (پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد جہاں اشیائے خوردونوش اور ضروریات زندگی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں وہیں پاکستان ریلوے،پی آئی اے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ے کرایوں میں بھی یکدم اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 300 روپے تک اضافہ کر دیاگیا۔جب کہ کراچی سے  راولپنڈی کا کرایہ 6300، روپیوصول کیا جارہا ہے۔ شہر قائدمیں مختلف لوکل روٹس پر چلنے والے چنگچی رکشاوں، ویگنوں، بسوں اور سوزوکیوں، ٹیکسی  اور آٹورکشاوں میں بھی من مانا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

Next Post

سائفر کیس میں عمران کی درخواست ضمانت کی سماعت  آج ہوگی24

Sun Sep 24 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ  میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی  کی درخواستِ ضمانت کی سماعت  پیر کو ہوگی۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ  کاز لسٹ  کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کریں […]