مظفر آباد(پی پی آئی))وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خودمختاریِ خواتین مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ سفاک بھارتی فورسز نے اختلافی آوازوں کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مشعال حسین ملک نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تاہم بھارتی فورسز کی وحشیانہ اور غیر انسانی کارروائیوں پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے۔
Next Post
تھائی ایئرویز پاکستان سے اپنے فضائی روابط بحال کرنے پر آمادہ
Sun Sep 24 , 2023
کراچی(پی پی آئی)) تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ نے کہا ہے کہ تھائی ایئرویز پاکستان کیلئے اپنے فضائی روابط دوبارہ شروع کررہی ہے۔ اسلام آباد سے 4 جبکہ کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 5 پروازیں شروع کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کیلئے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کیلئے گیٹ […]