آزاد کشمیر میں ضلع کونسل کی خالی نشستوں پر پولنگ جمعرات  12اکتوبر کو ہو گی

مظفرآباد (پی پی آئی)آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے خالی ہونے والی ضلع کونسل نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان  الیکشن کمیشن کے مطابق یونین کونسل کیرنی مندہار، یونین کونسل بھیڈی اور ضلع کونسل حویلی کے یونین کونسل بھیڈی سے ممبر ضلع کونسل کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے پر خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 28ستمبر سے 30ستمبر تک جمع ہونگے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 2اکتوبر کو ہوگی،اہل امید وار وں کی فہرست بھی 2اکتوبر کو آوایزاں ہو گی،مستردگی کیخلاف اپیل دائر کرنے کی تاریخ 3اکتو سبرے4اکتوبر ہو گی،ان پر فیصلہ 5اور 6اکتوبر کو ہو گا، بطور امید وار دستبرداری کی آخری تاریخ 7اکتوبر ہو گی، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 7اکتوبر کو ہو گی، امید وار وں کی حتمی فہرست 7اکتوبر اور پولنگ 12اکتوبر جمعرات صبح 8:00سے شام 5:00بجے تک ہو گی۔

Next Post

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے آج منایا جائے گا

Sun Sep 24 , 2023
کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 25 ستمبر کو ورلڈ فارماسسٹ ڈے منایا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں کراچی فارماسسٹ  فورم کی سیکرٹری  مدحت فاطمہ خان نے کہا ہے کہ فارماسسٹس کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ فارماسسٹ شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔