پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی (پی پی آئی)پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے فرانس جا رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے روانگی سے قبل ہی اس کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

Next Post

پی ٹی آئی کا لبرٹی چوک پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Tue Oct 10 , 2023
لبرٹی چوک میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عظیم اللہ خان نے دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی، پر […]