راولپنڈی (پی پی آئی) جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا اور ذاتی معالج نے ملاقات کی جس کے دوران ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں وکلا نے مختلف کیسز سے متعلق بریف کیا اور مشاورت بھی کی۔ قانونی ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان، عمیر نیازی اور محمود خان شامل ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں عمران خان کے معالج (فزیو تھراپسٹ) ڈاکٹر عاصم یونس بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔ جیل انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ فزیو تھراپسٹ نے عمران خان کی صحت کا جائزہ لیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔
Next Post
دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، 3کھلاڑی باہر
Thu Oct 12 , 2023
لاہور(پی پی آئی)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق نداڈارکوقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقراررکھا گیا ہے، 15رکنی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش جائے گی،شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ ڈراپ، فاطمہ ثنا فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔ٹیم کے 15کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، […]