بشریٰ بی بی اورعمران خان کی عدت نکاح کیس خارج کرنے کی سماعت منسوخ

 اسلام آباد (پی پی آئی) بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدت نکاح کیس خارج کرنے کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی آج کی ریگولر کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے جس کے سبب چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی سماعت بھی کینسل کر دی گئی۔عمران خان کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے کیس کی کاز لسٹ کنسل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سنگل بینچ میں صرف ارجنٹ کاز لسٹ میں درج کیسز کی سماعت کی ہے۔ چیف جسٹس 2 رکنی بینچ میں بھی صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

Next Post

 پیپلز پارٹی آج یوم شہدا ئے سانحہ کارساز  بطور یوم عقیدت منائے گی

Tue Oct 17 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہدا سانحہ کارساز 18اکتوبر یوم عقیدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی تنظیمیں شہدا سانحہ کارساز یوم عقیدت ضلح سطح پر جلسے منعقد کریں گی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک […]