سندھ رینجرز نے کراچی میں اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی

کراچی (پی پی آئی)پاکستان رینجرزسندھ نے منگھو پیر میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی۔پی پی آئی کے مطابق رینجرزکی جانب سے تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اغوا کاروں کیخلاف کارروائی کی گئی، ملزمان رکشے میں بچے کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، اغوا کاروں نے بچے کی بازیابی کیلئے 25لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ترجمان کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان رینجرز کاکہنا تھا کہ 19اکتوبر کو کچھ نامعلوم اغواکاروں نے منگھو پیرکے رہائشی شاکر اللہ کے بیٹے عمران کواغواکر لیا تھا، شہری شاکراللہ نے بیٹے کیاغوا کی شکایت رینجرز ہیلپ لائن پرکی تھی۔

Next Post

بجلی مزید مہنگی ہونے کا  خدشہ، نئی درخواست نیپرا میں جمع

Fri Oct 20 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) عوام پر نیا بم گرانے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی نئی درخواست نیپرا کو دے دی گئی  ہے،نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔پی […]