اسلام آباد (پی پی آئی) عوام پر نیا بم گرانے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی نئی درخواست نیپرا کو دے دی گئی ہے،نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا، نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔
Next Post
سرکاری حج اسکیم کے تحت 11 لاکھ فی کس وصول کرنے کا فیصلہ
Fri Oct 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حج پالیسی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی […]
