اسلام آباد (پی پی آئی) حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حج پالیسی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ اسپانسر شپ اسکیم میں حج کی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی جبکہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210ہے۔
Next Post
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آ رہنماؤں کی ضمانت کا حکم معطل کردیا
Fri Oct 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے اس حکم کو معطل کردیا، جس میں اسد قیصر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 9 مئی کو پارٹی سربراہ کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پْر تشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت دی گئی تھی۔پی […]
