شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کی تکمیل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پوری عمارت کا 100فیصدکام 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی مختلف فلور پر گئے اور قائم شعبوں میں فنشنگ کے کاموں کامعائنہ کیا، لیبز کیلئے خریدے گئے آلات دیکھے،  آڈیٹوریم اور عمارت کے تمام فلور کاجائزہ لیا اور عمارت کے سول ورک کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا، اتھارٹی کیلئے ہیومن ریسورس و مشینری کی خریداری کے امور بارے بریفنگ دی گئی، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سول ورک بارے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، کمیٹی اتھارٹی کے امور کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کرے گی۔